اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کو سیل کھولنے کی استدعا مسترد کر دی
عدالت نے معاملے پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ۔سپریم کورٹ میں مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی ،مونال کے وکیل نے کہا کہ سی ڈی اے نے تحریری حکم سے پہلے ہی مونال کو سیل کر دیا ہے۔ جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیے کہ کیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے مروجہ طریقہ کار سے ہٹ کر فیصلہ کیا ہے؟ ۔ وکیل مونال نے کہا کہ شواہد ریکارڈ کیے بغیر ہی اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ ہم اس کیس میں تمام فریقین کو سنیں گے، ابھی سٹیٹس کو برقراررکھتے ہیں۔عدالت نے مونال کے وکیل کی ریسٹورنٹ کھولنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے معاونت کے لیے وفاق کو نوٹس جاری کر دیے ، عدالت نے دیگر فریقوں کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔