facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نفسیاتی مریض ،علاج کی ضرورت ہے، احسن اقبال

اسلام آبادمانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءاحسن اقبال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ استغاثہ پراسیکوشن کوئی ثبوت مہیا نہیں کرسکی کہ منصوبے میں کرپشن ہوئی۔ ان مقدمات کے زریعے حکومت صرف ہماری کردار کشی کررہی ہے۔

ہر ہفتے ہماری پیشی لگتی ہے غیر ضروری کام پھنسانا حکومت کی حکمت عملی ہے، میری وزارت میں بتیس ارب روپے ڈیولپمنٹ پر خرچ ہوئے۔ ساری حکومت مل کر میرے اوپر بتیس روپے کی کرپشن ثابت کر دے۔

تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کہا کہ ہماری توقع سے زیادہ سپورٹ مل رہی ہے۔جس سے بھی رابطہ کیا سب نے مثبت جواب دیا ۔امید تھی مگر اتنا یقین نہیں تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر بھی لوگ نالاں ہیں۔عمران خان اپوزیشن کو عزت دینا تو درکنار پی ٹی آئی کو بھی عزت دینا گوارا نہیں کرتا ۔عمران خان نفسیاتی مریض ہے ۔عمران خان کو نفسیاتی علاج کی ضرورت ہے۔حکومت کی اتحادی جماعتوں سے بھی بات کی ۔

اتحادی جماعتوں کو بھی تحفظات ہیں ۔آج پاکستان کا ہر ورکنگ کلاس کا بندہ مشکلات سے دو چار ہے ۔حکومت کی حلیف جماعتوں نے آواز نا سنی تو پی ٹی آئی کے ساتھ انکی سیاست بھی ختم ہو جائے گی ۔حکومت کی وزرا کی بڑھکوں پر مت جائیں۔عمران خان مجبور کرتا ہے کہ گالم گلوج کریں