اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پیکا ترمیمی آرڈیننس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق قائدِ حزب اختلاف اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف نے اسلاآباد ہائی کورٹ میں چیکینج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مریم اورنگزیب اور سینٹر اعظم نزیر تارڑ کی طرف سے پٹیشن دائر کی جائے گی۔ مسلم لیگ (ن) نے میڈیا، اظہار رائے کی آزادیوں کے خلاف قانون قانون جو چیلنج کرنے کے لئے پٹیشن تیار کر لی ۔
ن لیگ کی تیار کردہ پٹیشن جلد دائر ہونے کا امکان ہے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حکومت کی جانب سے پیکا ترمیمی آرڈیننس کو آئین اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا تھا۔