بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت میں اسلامو فوبیا کے واقعات بڑھنے لگے، بینک کا حجاب پہنی خاتون کو کیش دینے سے انکار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے اور ایک کے بعد ایک واقعات سامنے آ رہے ہیں۔

بھارت میں کئی روز قبل اسکول کی طالبات کے حجاب پر پابندی سے شروع ہونے والا معاملہ اب دیگر اداروں میں بھی پہنچ گیا ہے۔

اسلامو فوبیا کا تازہ ترین واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا جہاں ایک بینک نے حجاب پہنی خاتون کو کیش دینے سے انکار کر دیا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ کیش لینے کے لیے بینک گئی تو کاؤنٹر پر بیٹھے بینک ملازم نے کہا کہ حجاب نہیں اتارو گی تو کیش نہیں ملے گا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بینک اہلکار نے متاثرہ خاتون سے اپنے رویے پر معافی مانگی۔

دوسری جانب جب بینک کے اعلیٰ حکام نے متاثرہ خاندان کو ملازم کو فارغ کیے جانے کا پیغام دیا تو خاتون کے اہلخانہ نے بینک حکام سے اپیل کی کہ ملازم کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نوکری سے فارغ نہ کیا جائے۔