بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، طبیعت ناسازی کے باعث انہوں نے ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ مثبت آئی۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ٹیسٹ کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، ان کی طبیعت ٹھیک ہے تاہم کرونا کی علامات موجود ہیں، ڈاکٹرز نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ اہم سرکاری امور کیلئے آن لائن اجلاس جاری رکھیں گے۔

ادھر بلوچستان میں کرونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ 24گھنٹےکےدوران بلوچستان میں کروناکی شرح3.09فیصد جبکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 2.80فیصد رہی۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کےدوران صوبےمیں کروناکے10نئےکیسز رپورٹ ہوئے، 7کیسزکوئٹہ اور1کیس خضدار،2کیس پنچگورسے رپورٹ ہوئے۔

کرونا سے ہونے والی اموات سے متعلق محمکہ صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کرونا سےجاں بحق افرادکی تعداد374 تک جاپہنچی ہے۔