بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیا پاکستان بنانے والوں نے مہنگا پاکستان بنا دیا۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی نے عوامی مارچ کی تفصیلات کا اعلان کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نائب صدرپاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے عوامی مارچ کی تفصیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مارچ مہنگائی، بے روزگاری، بدحالی اور ملک کی معاشی تباہی کی وجہ بننے والے عمران خان سے چھٹکارا دلانا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ یہ مارچ پیٹرول، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہے،عوام اپوزیشن پارٹیزسے مطالبہ کر رہے کہ وہ اس نااہل حکومت سے ان کو چھٹکارا دلائیں۔ نیا پاکستان بنانے والوں نے مہنگا پاکستان بنا دیا ہے جس میں غریب کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں، مارچ کا مقصد تباہی سے نجات دلانا اور پاکستان کو اس نااہل حکومت سے بچانا ہے پاکستان پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ پرامن ہوگا، ہم پارلیمان، عدلیہ اور پی ٹی وی پر حملوں پر یقین نہیں رکھتے، ہم آئینی اور جمہوری طریقوں سے حکمرانوں کی تبدیلی پر یقین رکھتے ہیں، یہ لانگ مارچ تقریباً ملک کے 23 اضلاع اور 35 شہروں سے گزرے گا، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں عوامی مارچ کا آغاز کراچی میں مزار قائد سے اتوار 27 فروری کو صبح 10 بجے سے ہوگا۔

شیری رحمان کا نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ براستہ ٹھٹہ اور سجاول سے ہوتا ہوا بدین پہنچے کا جہاں پہلے دن کا اختتام ہوگا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں عوامی مارچ اپنے دوسرے دن 28 فروری پیر کو حیدرآباد، ہالا، نواب شاہ سے ہوتا ہوا مورو پر ختم ہوگا،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں یکم مارچ منگل کو عوامی مارچ مورو سے خیرپور شہر پہنچے گا جہاں سکھر میں تیسرے دن کا اختتام ہوگا،شیری رحمان کا کہنا تھاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں دو مارچ بدھ کو لانگ مارچ کا آغاز سکھر سے ہوگا جہاں سے وہ براستہ گھوٹکی رحیم یار خان پہنچے گا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں تین مارچ جمعرات کو عوامی مارچ رحیم یار خان سے شروع ہوگا،مارچ بہاول پور، لودھراں سے ہوتا ہوا ملتان میں ہونے والے بڑے عوامی اجتماع پر ختم ہوگا،چار مارچ جمعہ ملتان سے لانگ مارچ براستہ خانیوال، چیچہ وطنی سے ہوتا ہوا ساہیوال پہنچے گا، عوامی مارچ اتوار پانچ مارچ ہفتے کو ساہیوال سے اوکاڑہ اور پتوکی سے ہوتے ہوئے لاہور میں داخل ہوجائے گا،  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دوپہر ایک بجے چھ مارچ اتوار کو ناصر باغ لاہور میں لانگ مارچ کے شرکاءسے خطاب کریں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوامی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے لاہور کے ناصر باغ سے شیرانوالہ باغ گوجرانوالہ پہنچیں گے جہاں عوامی اجتماع سے خطاب ہوگا۔

شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لانگ مارچ چھ مارچ کو وزیرآباد میں اپنے دن کا اختتام کرے گا،بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سات مارچ پیر کو عوامی مارچ کا قافلہ وزیر آباد سے لالہ موسی جائے گا،مارچ جہلم اور گوجر خان ہوتا ہوا راولپنڈی لیاقت باغ پر اپنے دن کا اختتام کرے گا، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں آٹھ مارچ پیر کو لانگ مارچ کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا اور عوامی قافلہ مختلف گزرگاہوں سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچے گا۔