بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک عدم اعتماد کا معاملہ : آصف علی زرداری بلاول کے ہمراہ شہبازشریف کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق صدر آصف علی زرداری وفد کےہمراہ شہباز شریف کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے جہاں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر  شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

حکومت کے خلاف  بکھری اپوزیشن اکٹھی ہونے لگی ، سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری  مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سے ملاقات کیلئے ان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے ، مولانا فضل الرحمان آصف زرداری کی آمد سے قبل ہی شہباز شریف کی رہائشگاہ پر موجود تھے ۔

تینوں  جماعتوں کی اعلیٰ قیادت میں ملاقات کے دوران حکومت کے خلاف  لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا ۔