بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن جماعتوں نے اپنے ارکان اسمبلی سے دستخط کروانا شروع کردیے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے اپنے ممبران قومی اسمبلی سے دستخط کرانا شروع کردیے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے 24 حکومتی ممبران کی حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن میں (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے 6،6 اور جے یو ا?ئی نے 2 ممبران کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ ہ اپوزیشن قیادت اپنے 86 ممبران قومی اسمبلی سے دستخط شدہ تحریک تیار کررہی ہے جب کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس اپنے 162 ممبران موجود ہیں اس لیے اپوزیشن کو مزید 10 ووٹو ں کی ضرورت ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد مارچ کے دوسرے ہفتے میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔