ٓاسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے آصف زرداری اور شہباز شریف کو کرپشن کی تصویر قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کا چیلنج دیدیا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت کے تین ایم این ایز کو عدم اعتماد کے لیے پیسوں کی پیش کش کی گئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آصف زرداری اور شہباز شریف عدم اعتماد کے لیے بولیاں لگا رہے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الزام عائد کیا کہ دو بڑے سوداگر ملاقاتوں میں ارکان کی خریداری کے لیے اپنا اپنا حصہ طے کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہارس ٹریڈنگ پر گہری نظر ہے، ایسا ہونے نہیں دیں گے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف کی دعوت پر سابق صدر آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچے۔سیاسی رہنماوں کی ملاقات میں پہلے وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا مشورہ ہوا، آصف زرداری، شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی الگ ملاقات کا بھی ایک دور ہوا، تینوں رہنماوں نے سیاسی رابطوں میں پیش رفت پر مشاورت کی۔