اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی واقع ہو گئی۔ایکسچینج مارکیٹس میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 7پیسے کمی دیکھی گئی ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 7 پیسے کم ہوئی ہے۔ کاروبار کی بندش پر انٹربینک میں ڈالر کا بھاو 176 روپے 16 پیسے ہے۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاو 40 پیسے کم ہو کر 177 روپے 10 پیسے ہے۔