بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم عمران خان دوروزہ سرکاری دورے پر ماسکو روانہ

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان دوروزہ سرکاری دورے پر ماسکو روانہ ہوگئے۔ ائیرپورٹ پر روس کے ڈپٹی وزیرخارجہ وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔24 فروری کو وزیر اعظم عمران خان کی روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے بالمشافہ ملاقات ہوگی۔وزیر اعظم عمران خان کا دورہ روس تاریخی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ عمران خان دو دہائیوں وزیر اعظم عمران خان روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی خصوصی دعوت پر روس کے 2 روزہ تاریخی سرکاری دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، چوہدری فواد حسین، اسد عمر، حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف اور عامر محمود کیانی بھی دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر پیوٹن کے مابین ملاقات اس دورے کا اہم ترین جزو ہوگا۔وزیراعظم عمران خان ماسکو میں روس کی سب سے بڑی مسجد و اسلامک سینٹر کا دورہ بھی کریں گے۔وزیراعظم عمران خان سے اہم روسی قیادت بشمول نائب وزیر اعظم، روسی سرمایہ کار اور تاجر بھی ملاقاتیں کریں گے۔صدر پیوٹن سے ملاقات میں وزیر اعظم بین الاقوامی اور خطے کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ملاقات میں روس پاکستان تعلقات خصوصاً توانائی کے شعبے پر بات چیت ہوگی۔اس کے علاوہ اسلاموفوبیا اور افغانستان کی صورتحال بھی زیر غور ئےگی۔