بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈپٹی ہائی کمشنر آسٹریلیا کا جیمز فوکنز کے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈپٹی ہائی کمشنر آسٹریلیا جوانا فریڈرکسن نے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فوکنر کے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں جوانا فریڈرکسن نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کی 24سال بعد پاکستان آنے پر خوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب اس دورے کے منتظر ہیں، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اچھی کرکٹ سیریز ہوگی .آسٹریلوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ آسٹریلوی کرکٹر جیمز فوکنر کے معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گی، معاملے کو پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا دیکھ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی آسٹریلوی کرکٹر کو پاکستان آنے میں سیکیورٹی خدشات نہیں، آسٹریلیا کے مکمل اسکواڈ کی آمد اس بات کی عکاسی کرتی ہے۔جوانا فریڈرکسن نے امید ظاہر کی کہ آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آئے گی۔