اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد کے لئے قواعد و ضوابط بنانے پر کام جاری ہے، قواعد و ضوابط تیار ہونے تک کسی کو گرفتار نہ کیا جائے۔ وزیراعظم آفس نے ایف آئی اے کو پیکا ترمیمی آرڈیننس کے تحت گرفتاری سے روک دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے اس حوالے سے گزشتہ ہی ہدایات جاری کی گئی تھیں، جو اب ڈی جی ایف آئی اے تک پہنچا دی گئی ہیں۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد کے لئے قواعد و ضوابط بنانے پر کام جاری ہے، قواعد و ضوابط تیار ہونے تک کسی کو گرفتار نہ کیا جائے، پیکا آرڈیننس پر کیسے عمل کرنا ہے قواعد و ضوابط میں تمام تفصیلات شامل ہوں گی۔