اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب لاہور نے سابق وزیر خزانہ اسحا ق ڈار کے گلبر گ لاہور میں واقع بنگلے کی نیلامی کےلئے ڈی سی لاہور کو خط لکھ دیا۔بنگلے کی نیلامی سے 25کروڑ روپے کی آمدنی کی توقع کی جارہی ہے۔ر نیب لاہور نے اسحاق ڈار کا گلبرگ میں واقع 4 کنال کا بنگلہ فوری طور پر فروخت کرنے کیلئے ڈی سی لاہور کو مراسلہ جاری کردیا۔گلبرگ میں 4 کنال اراضی پر موجود بنگلہ کی کل مالیت 250 ملین تک شمار کی جارہی ہے۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں نیب لاہور کی ملزم اسحاق ڈار کیخلاف یہ دوسری بڑی ریکوری ہو سکتی ہے۔قبل ازیں نیب لاہور اسحاق ڈار کے اکاﺅنٹ سے 50 کروڑ روپے ریکور کروا کر قومی خزانہ میں جمع کروا چکا ہے۔نیب لاہور کیجانب سے بنگلہ کی فروخت کیلئے ڈی سی لاہور کو سرکاری سطح پر ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔لاہور کی احتساب عدالت نے سابق سینیٹر اسحاق ڈار کو کرپشن ریفرنس میں عدم پیروی پر دسمبر 2017 میں مفرور ملزم قرار دیا تھا