بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن کا الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کو وفاقی حکومت کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کو وفاقی حکومت کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن ایکٹ میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ کی ترمیم کو وفاقی حکومت کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی حکومت کو خط ارسال کیا جائےگا، جس میں الیکشن ایکٹ ترمیم میں آئین اور قانون کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی جائےگی۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن جلد الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کرے گا، اجلاس میں الیکشن ایکٹ ترمیم پر سیاسی جماعتوں کی رائے اور مشاورت لی جائے گی۔ خیال رہے کہ حکومت نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے وفاقی وزرا ، ممبران اسمبلی و سینیٹ کو الیکشن مہم چلانے کی اجازت دے دی ہے، اس ا?رڈیننس کے تحت پبلک آفس ہولڈر کو بھی انتخابی مہم چلانے کی اجازت مل گئی ہے۔