بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایلکس ہیلز نے پی ایس ایل کو دوبارہ جوائن کر لیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے ساتویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے اچھی خبر آ گئی اور ایلکس ہیلز نے دوبارہ ایونٹ کو جوائن کر کرلیا ہے۔پی ایس ایل سیون کے پلے آف مرحلے سے پہلے ہی انجریز کا شکار اسلام آبا د یونائیٹڈ کو اچھی خبر مل گئی۔ انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز کل پشاور زلمی کے خلاف پہلے ایلیمینٹر میچ میں دستیاب ہونگے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلکس ہیلز کی تین روزہ آئسولیشن مدت ختم کرنے کی درخواست کی تھی جو پی ایس ایل مینجمنٹ نے قبول کر لی، آئسولیشن کی چھوٹ ملنے پر بلے باز کل میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔