بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برتن دھوئیں، جھاڑو لگائیں، کھانا پکائیں اور صحت پائیں، نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ گھریلو امور انجام دینے والی خواتین کے دل زیادہ صحت مند ہوتے ہیں۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں ساڑھے پانچ ہزار خواتین کا مطالعہ کیا جنہیں ایک ہفتے کے لیے حرکت ٹریک کرنے والے گیجٹس پہنائے گئے۔

ایک ہفتے بعد جب ان کے نتائج اخذ کیے گئے تو پتہ چلا کہ جو خواتین روزمرہ کی زندگی میں کم از کم چار گھنٹے متحرک رہیں ان میں دل کے دورے یافالج سے مرنے کے امکانات ان خواتین کے مقابلے میں دو تہائی تک کم ہوگئے جو گھریلو امور کی انجام دہی میں دلچسپی نہیں لیتیں اور اس حوالے سے متحرک بھی نہیں ہوتیں۔

سائنسدانوں کے مطابق روزمرہ حرکات کا مطلب وہ گھریلو سرگرمیاں جن میں گھر کے کام، کھانا پکانا، صفائی کرنا، برتن دھونا ودیگر امور شامل ہیں۔

جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ باقاعدہ ورزش کرنے سے محنت طلب سرگرمیاں بھی ممکنہ طور پر خواتین کے لیے صحت مند اور طویل زندگی میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

اس سے پہلے ہونے والی تحقیق میں یہ بات پہلے ہی سامنے آچکی ہے کہ باقاعدگی سے ورزش دل کی صحت کے لیے اہم ہوتی ہے۔

واضح ہے کہ امریکا اور برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ممالک میں خواتین کی اموات میں سرفہرست وجہ امراض قلب ہیں۔