اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر اقتدار میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے معاملے پرسینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نوٹس لے لیا۔
کمیٹی نے آئی جی اسلام آباد کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا گیا۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا آئندہ اجلاس کل ہو گا۔آئی جی اسلام آباد کو منشیات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
قائمہ کمیٹی نے چیئرمین سی ڈی اے کو بھی طلب کر لیا۔اسلام آباد میں کچی آبادیوں اور ان کے خلاف آپریشن کی تفصیلات طلب کرنے کے لئے کمیٹی نے چیئرمین سی ڈی اے کو بھی طلب کیا ہے۔
کمیٹی نے سیکٹر ایف ٹین اور ایف سیون میں گرین بیلٹ اور فٹ پاتھ پر تجاوزات پر نوٹس لیتے ہوئے سیکٹر ای الیون میں نجی ہاوسنگ سکمیوں کے قوانین کی خلاف ورزی پر رپورٹ طلب بھی طلب کی ہے ۔قائمہ کمیٹی کو شہر بھر میں مختلف مقامات پر روڈ کی خستہ حالی پر چیئرمین سی ڈی اے بریفنگ دیں گے۔