اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی صدر پیوٹن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں نے یوکرائن میں فوجی آپریشن کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ جو بھی ہمارے معاملات میں مداخلت کی کوشش کرے گا یااس سے بھی زیادہ ہمارے ملک کو دھمکائے گا ۔
ہمارے لوگوں کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ روس کا ردعمل فوری ہوگا۔ہم آپ کو ایسے نتائج کی طرف لے جائیں گے جو آپ نے اپنی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھے ہوں گے۔