اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) جمعیت علماءاسلام (ف) کے ایم این اے زاہد اکرم درانی کی جانب سے خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
جے یو آئی ایم این اے زاہد اکرم درانی اور وکیل الیکشن کمیشن سے غیر حاضر رہے،مسلسل غیر حاضری پر الیکشن کمیشن نے زاہد اکرم درانی کی کوڈ آف کنڈکٹ خلاف ورزی معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
واضح رہے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے زاہد اکرم درانی پر 50 ہزار روپے جرمانہ کیا تھا، دوبارہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔