بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر پیوٹن، انسانیت کے نام پر جنگ رکوائیں، انتونیو گوٹریس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نےروسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے یوکرین میں جنگ روکنے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے دنیا میں امن کے لیے فوری طور پر یوکرین میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور روسی صدر کے نام پیغام میں کہا پہلے ہی کافی لوگ مر چکے ہیں، انسانیت کے نام پر یوکرین سے روسی فوج واپس بلائی جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین روس تنازع بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔

یاد رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی اور تنازع پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا  جس میں سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوٹریس نے روس پر زور دیا ہے کہ پیوٹن اپنی فوج کو یوکرین پر حملے سے روکے، صدر پیوٹن امن کو موقع دیں۔

سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس یوکرین کی درخواست پر بلایا گیا ، 3 روز کے دوران سلامتی کونسل کا یہ دوسرا ہنگامی اجلاس ہو گا۔