بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان،ازبکستان کیساتھ دفاعی تعلقات کواہمیت دیتاہے، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے سفیر نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ  بیان کے مطابق ازبکستان کےسفیرنے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی سلامتی کےامورپرتبادلہ خیال ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق خطےمیں امن کیلئےمل کرکوششیں کرنے کےعزم کا اظہار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان،ازبکستان کےساتھ دفاعی تعلقات کواہمیت دیتاہے۔

ازبک سفیرنے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کےکردارکی بھی تعریف کی۔