اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت پر اپنا بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ ظاہر جعفر کے جرائم صرف عصمت دری اور قتل تک ہی محدود نہیں تھے، ظاہرجعفر نے پیسا اور اثر و رسوخ متاثرہ کی ساکھ پر حملے کے لیے استعمال کیا۔
Zahir Jaffer’s crimes were not only confined to rape & murder but the fact that he used his money and influence to assail the credibility of the victim. This perhaps is the only crime where the victim becomes the accused. Rest in peace Noor. https://t.co/SCN7BdLAPA
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 24, 2022
مریم نواز نے کہا کہ شاید یہ واحد جرم ہے جہاں متاثرہ شخص ملزم بن جاتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نور مقدم کی عصمت دری اور قتل سے انسانیت کے ضمیر پر لگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی ہے۔