اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت کے عدالتی فیصلے پر کہا کہ یہ ہے وہ انصاف جس کی توقع پاکستانی عوام کرتے ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ نور مقدم کیس میں پولیس اور پراسیکیوشن نے ذمہ داری پوری کی اور عدالت نے چار ماہ میں فیصلہ سُنایا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ہے وہ انصاف جس کی توقع پاکستانی عوام کرتے ہیں، امید ہے انصاف سے جڑے ادارے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور رول آف لاء نافذ ہو گا۔
نور مقدم کیس میں پولیس اور پراسیکیوشن نے ذمہ داری پوری کی اور عدالت نے چار ماہ میں فیصلہ ۔۔۔۔ یہ ہے وہ انصاف جس کی توقع پاکستانی عوام کرتے ہیں امید ہے انصاف سے جڑے ادارے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور رول آف لاء نافذ ہو گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 24, 2022
واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی ہے۔
عدالت نے مجرم ظاہر جعفر کے ملازم مالی جان محمد اور چوکیدار افتخار کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔