بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ کا میگزین فوٹو شوٹ۔۔۔سوشل میڈیا پر دلچسپ تصاویر وائرل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عامر لیاقت حیسن کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کا پہلا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

دانیہ شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوٹ کی ویڈیو اور تصویر پوسٹ کی ہے۔

 

 

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حیسن کی تیسری بیوی دانیہ نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس نے مداحوں کو کشمکش میں ڈال دیا تھا۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر شادی کی تصویر کے ساتھ کیا تھا۔

اپنے سوشل اکاؤنٹس پر تصویر شیئر کرتے ہوئے عامر لیاقت نے بتایا  کہ وہ 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں عامر لیاقت حیسن کی اپنی تیسری بیوی دانیہ کے ہمراہ ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہائی۔

اس سے قبل ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس میں نوبیاہتا جوڑے کو ایک ساتھ دیکھا گیا ۔

 

علاوہ ازیں عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ ان کی سوتے ہوئے ویڈیو بنانے میں مصروف نظر آرہی ہیں ۔

خیال رہے کہ یہ ویڈیو گزشتہ رات کی ہے جو کہ آج شادی کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کچھ دیر قبل اپنے سوشل اکاؤنٹس کے ذریعے دانیہ کے ساتھ اپنی تیسری شادی کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا ہے۔

 

عامر لیاقت نے بتایا ہے کہ ان کا دانیہ کے ساتھ نکاح گزشتہ رات کو ہوا ہے اور ساتھ ہی لوگوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ان کی بیوی دانیہ کا تعلق لودھراں، جنوبی پنجاب کے ایک معزز نجیب الطرفین “سعادت” خاندان سے ہے۔

 

عامر لیاقت حسین نے سابقہ شادی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی زندگی کے ایک تاریک حصے سے سے گزرا ہوں  جو کہ ایک غلط موڑ ہے اور ساتھ میں اپنے مداحوں اور خیر خواہوں سے دعا کی بھی اپیل بھی کی ہے۔