اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ساتھی اداکاروں سلمان خان اور شاہ رخ خان کے حوالے سے دلچسپ رائےکا اظہار کیا ہے۔
نیٹ فلکس پر اپنی پہلی ویب سیریز ‘دی فیم گیم’ کی تشہیر کے سلسلے میں ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے ان سے مختلف سوالات کیے جن کے مادھوری نے دلچسپ جوابات دیے۔
انٹرویو کے دوران جب مادھوری سے سوال کیا گیا کہ اگر شاہ رخ خان اور سلمان خان اداکار نہیں ہوتے تو کیا کرتے؟
اس پر مادھوری کا کہنا تھا کہ سلمان خان ایک گلوکار ہوتے پر وہ گلوکاری کرچکے ہیں، یا وہ باڈی بلڈر ہوتے ، لیکن وہ بھی ہیں، شاید وہ ایک پروفیشنل پینٹر ہوتے۔
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے حوالے سے مادھوری کا کہنا تھا کہ اگروہ اداکار نہ ہوتے تو شاید بزنس مین ہوتے تاہم وہ اب بھی ہیں۔
خیال رہے کہ مادھوری ڈکشٹ کی پہلی ویب سیریز ‘دی فیم گیم’ کا پریمیئر نیٹ فلکس پر25 فروری کو ہوگا۔
کرشمہ کوہلی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سیریز میں مادھوری کے علاوہ سنجے کپور، مناوکول، لکسویر سرن، سوہاسنی مولے اور مسکان جعفری جیسے اداکار بھی نظر آئیں گے۔