بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روس کا یوکرین کی 70سے زائد فوجی تنصیبات تباہ کرنے کا دعویٰ

روس نے یوکرین میں گیارہ ایئرفیلڈزسمیت 70سے زائد فوجی تنصیبات تباہ کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکووف نے کہا کہ روسی فوج کے فضائی حملوںمیں یوکرین کی 74 فوجی تنصیبات کو تباہ کردیا گیا ہے۔ان میں گیارہ ایئر فیلڈز،تین کمان پوسٹیں اور ایس300 اور Buk-M1طیارہ شکن میزائل نظاموں کے 18ریڈار اسٹیشنز شامل ہیں۔انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیاکہ یوکرینی فوج کاایک ہیلی کاپٹر اور چار ڈرونز بھی مار گرائے گئے ہیں۔