بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیس بک نے مختصر ویڈیوز سے کمائی کی سہولت متعارف کروادی۔۔۔ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

سان فرانسسكو(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے ریلز فیچر کو 150 ممالک میں متعارف کرا تے ہوئے تمام صارفین کو ویڈیوز سے کمانے کی سہولت بھی فراہم کردی۔

فیس بک (میٹا) کے بانی مارک زکر برگ نے اعلان کیا کہ ریلز ہمارا پہلے ہی ابھرتا ہوا فیچر ہے، جس کے بعد ہم نے اس کے دائرے کو تمام صارفین کے لیے بڑھا دیا ہے‘۔

اعلامیے کے مطابق فیس بک کے دنیا بھر میں موجود صارفین اب ریلز فیچر کو استعمال کرسکیں گے اور اپنی مختصر ویڈیو شیئر کریں گے۔

اس کے ساتھ ہی منفرد کام کرنے والے صارفین کو ان ویڈیوز سے کمائی کا موقع بھی میسر ہوگا، جس کا اعلان مارک زکر برگ نے کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریلز کے دائرے کار کو بڑھاتے ہوئے ہم نے اس فیچر میں مونیٹائزیشن کے ٹول کو بھی شامل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ فیس بک نے اپنی زیر ملکیت کمپنی انسٹاگرام پر ٹک ٹاک کی طرز کا فیچر متعارف کرایا تھا، جس کو صارفین نے بہت پسند کیا ہے۔