کیف(مانیٹرنگ ڈیسک) روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازعے کی چھ مختلف ٹی وی چینلز کیلئے الگ الگ زبانوں میں رپورٹنگ کرنے والا صحافی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے صحافی فلپ کروتھر امریکی خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کیلئے کام کرتے ہیں اور اس وقت یوکرین کے دارالحکومت کیف میں صحافتی ذمہ داریوں کے لیے موجود ہیں۔
فلپ کروتھر کو یوکرین کے دارالحکومت کیف سے چھ مخلتف ٹی وی چینلز کیلئے چھ مختلف زبانوں میں رپورٹنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، وہ انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، جرمن، ولندیزی اور لکسمبرگش زبانوں میں رپورٹنگ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
Six-language coverage from #Kyiv with @AP_GMS. In this order: English, Luxembourgish, Spanish, Portuguese, French, and German. pic.twitter.com/kyEg0aCCoT
— Philip Crowther (@PhCrowther) February 21, 2022
اس مختلف منفرد صاحیت کی ویڈیو ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جسے اب تک دو کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔