facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تیل کی قیمتوں کو آگ لگ گئی، روس یوکرین جنگ کے بعد قیمت فی بیرل کتنی ہو گئی؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یکم مارچ 2022 سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغاز کر دیا۔

گزشتہ 12 دنوں کے دوران عالمی مارکیٹ سے 96 ڈالر فی بیرل تیل خریدا گیا۔گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے بڑھ گئی ہیں۔28 فروری تک موجودہ قیمت پر خام تیل خریدنے کے اضافی اثرات مرتب ہوں گے۔

اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک کی ورکنگ کے مطابق یکم مارچ سے 8 روپے فی کیٹر اضافے کا امکان ہے، عوام کو ریکیف دینے کیلئے واحد حل لیوی ٹیکس میں کمی ہے،حکومت اس وقت پٹرول پر 17.62 روپے لیوی وصول کر رہی ہے، لیوی کی شرح 7 روپے تک کر کے قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں،27 فروری تک حتمی تجاویز تیار کر کے حکومت کو بجھوائی جائے گی، ذرائع اوگرا کا مزید کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے اور ڈیزل 7 روپے مہنگا ہو سکتا ہے۔