کراچی (ممتاز نیوز )پاک بحریہ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کلیکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ نےمشترکہ انسداد منشیات آپریشن کے دوران 1450 کلوگرام منشیات ضبط کرلیںجس میں 586 کلو گرام آئس کرسٹل اور 864 کلو گرام ہیروئن شامل ہیں،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریبا 15 ارب روپے ہے،گرفتار کیے جانے والے اسمگلرز اور ضبط کی جانے والی منشیات کو مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹمز حکام کے سپرد کر دیا گیا،ترجمان پاک بحریہ نے کہاکہ پاک بحریہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی
پاک بحریہ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کلیکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کامشترکہ انسداد منشیات آپریشن، 1450 کلوگرام منشیات ضبط








