اسلام آباد(ممتاز نیوز)اسلام آباد پولیس نے داخلی و خارجی راستوں اور اندرون شہر میں چیکنگ اور سکیورٹی کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
منگل کو اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں پہلے اعلی سطحی مشترکہ سکیورٹی کوارڈی نیشن اجلاس کا انعقادکیا گیا ،اجلاس سیف سٹی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔
اجلاس میں جڑواں شہروں کی سکیورٹی کے متعلق ایک مشترکہ لائحہ عمل بنایا گیا۔شرکاء اجلاس نے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ داخلی و خارجی راستوں اور اندرون شہر میں چیکنگ اور سکیورٹی کو بڑھایا جائے گا۔دہشت گردی کے خلاف عوام کے تعاون سے بھرپور کاروائی جاری رکھی جائے گی۔تمام ادارے معلومات کے باہمی تبادلے کو یقینی بنائیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر ماہ اس مشترکہ اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔










