بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد، انٹرپول کے سی ٹی ڈی اور اسلحہ ماہرین کے وفد کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ،ملاقات کے دوران پاکستان میں ناجائز اسلحہ کی روک تھام کیلئے تجاویز زیر غور آئیں

اسلام آباد(ممتاز نیوز )ایف آئی اے سے طارق ملک صاحب کی سربراہی میں انٹرپول کے سی ٹی ڈی اور اسلحہ ماہرین کے وفد کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ،وفد نے آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران پاکستان میں ناجائز اسلحہ کی روک تھام کیلئے تجاویز زیر غور آئیں،وفاقی پولیس کے ترجمان کے مطابق ملاقات میںاسلحہ لائسنس کو جاری کرنے کے طریقہ کار بھی زیر بحث لایا گیا،اداروں کے درمیان دہشت گرد کارروائیوں میں بین الاقوامی مطلوب ملزمان کا ڈیٹا شئیر کیا جائے گا،اس سلسلہ میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس انٹرپول کے ساتھ ایک یادداشت پر دستخط کرے گی،اس کے بعد اسلام آباد کیپیٹل پولیس کوانٹرپول کے ڈیٹابیس کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔