پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما فواد چودھری کے بھائی فراز چوہدری کی ضمانت منظورکرلی گئی۔
جہلم میں فواد چودھری کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان نے جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا جس میں فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری اور سابق ایم پی اے چوہدری ظفر بھی موجود تھے۔
پولیس نے احتجاج کے مقام سے فراز چوہدری کو گرفتار کیا تھا۔
تاہم اب فراز چودھری کی ضمانت منظورکرلی گئی۔ علاقہ مجسٹریٹ وقاص وڑائچ نے فراز چوہدری کے رہائی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فواد چودھری کے بھائی فراز چوہدری پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔
فواد چودھری کے بھائی فراز کی ضمانت منظور، مجسٹریٹ کا رہائی کا حکم








