بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک ایران سرحد پر مقامی لوگوں کی آمدورفت کیلئے راہداری گیٹ 4سال بعد کھول دیا گیا

چاغی(حاجی عبدالستار)پاک ایران سرحد پر مقامی لوگوں کی آمدورفت کیلئے راہداری گیٹ چار سال بعد کھول دیا گیا ۔ راہداری گیٹ فروری 2020 میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر بند کیا گیا تھا ۔ سرحد کے دونوں اطراف بسنے والے بلوچ قبائل کی سہولت کے پیش نظر آج سے گیٹ باقاعدہ کھول دیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر تفتان بلال احمد نے سادہ تقریب میں راہداری دوبارہ کھولنے کا افتتاح کیا ۔ راہداری گیٹ سے صرف سرحد کے دونوں اطراف لوگ عزیز رشتہ داروں سے ملنے جاسکتے ہیں ۔ سرحد عبور کرنے کی راہداری ڈی سی آفس سے 15 روز کیلئے جاری ہوتی ہے ۔ راہداری معاہدہ 1985میں چاغی بارڈر کے اطراف لوگوں کی آمدورفت کے پیش نظر پاکستان اور ایران کے درمیان طے پایا تھا ۔ چاغی میں پاک ایران بارڈر پر چار گیٹ قائم ہیں ۔ راہداری اور زیرو پوائنٹ مقامی لوگوں کی آمدورفت کیلئے جبکہ ایف آئی اے امیگریشن اور بازارچہ ٹرمینل تجارتی مقاصد کیلئے استمعال ہوتے ہیں ۔ یوسی چیئرمین نوکنڈی عبدالودود سنجرانی ، رسالدار میجر سردار اکبر جان سنجرانی عمائدین اور قبائلی کے نمائندے بھی تقریب میں موجود تھے ۔