بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 راناثنااللہ کو دکھانے والے 24 نیوزپر کوئی تھوکتابھی نہیں، شیخ رشید کی صحافی سے بدکلامی

راولپنڈی (ممتازنیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ سے متعلق سوال پر صحافی سے بدکلامی، نجی ٹی وی’’ 24 نیوز‘‘ کے بارے میں بھی نازیباکلمات کئے ۔تفصیلات کے مطابق لال حویلی کے باہر شیخ رشید کی میڈیاسے گفتگو کے دوران چینل 24 نیوز سے وابستہ صحافی ارشاد قریشی نے وزیرداخلہ راناثنااللہ سے متعلق سوال پوچھناچاہاتو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سیخ پاہوگئے۔انہوں نے صحافی سے کہاکہ اب آپ آگئے ہیں تو آپ سے یہی توقع تھی ،آگے بھی ایک بڑے ادارے سے خراب ہوئےہیں یہاں سے بھی ہوں گے ۔انہوں نے صحافی سے کہا کہ میں آپ سے پرسنل ہوں مجھے آپ کی سوچ کا پتہ ہے ،رانا ثناء اللہ چور ہے، ڈاکو ہے، بدمعاش ہے ،بے ایمان ہے اورچینل 24جیسا چینل جو اس کی شکل دکھائے لوگ اس پر تھوکتے بھی نہیں۔واضح رہے کہ چینل 24 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضانقوی کا ہے۔ادھرشیخ رشید کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیاہے جس پر صارفین ان کے اس طرز عمل پر تنقید کررہے ہیں۔دریں اثنامیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ ہمیں محسن نقوی پر وقت ضائع نہیں کرنا ہے یہ چلے ہوئے کارتوس ہیں۔انہوںنےکہاکہ میری پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے میٹنگ ہورہی ہے ،ہم پنڈی والا نسلی اور اصلی ہیں،آصف زرداری کا ٹبی بالکا لے آئے ہیں،عمران کو سمجھاوں گا محسن نقوی ہمارے لیے نہیں نواز شریف کے لیے لایا گیا ہے ،ایجنڈا محبوب عمران خان قبول نہیں،پاکستان کا کوئی وزیر اعظم پانچ سال پورے نہیں کرسکا ،13جماعتیں الیکشن ڈری ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہلال حویلی کبھی اسٹیبلشمنٹ سے نہیں ٹکرائی ،سوموار سے ہمارے لوگ لال حویلی میں گرفتاری کے لیے کارکن نام دیں،کہتے ہیں ہماری سیاسی کمائی طوائفوں کی کیا کمائی ہوتی ہے ،عمران خان جیل میں ہوگا تو کسی کا باپ بھی اس کے خلاف جلسہ نہیں کرسکے گا ۔شیخ رشید نے کہا کہ بھوکے مرجائیں گے لیکن ملک کے اثاثے نہیں بیچنے دیں گے،بلاول کو اور شہباز شریف کے گندے کپڑے بیچ دیں گے ،یہ لوگ الیکشن سے فرار چاہتے ہیں،ملک میں الیکشن ہونے جارہے ہیں اور یہ پرچہ کاٹ دیتے ہیں،اسٹیبلشمنٹ کو کہ رہا ہوں کہ پاکستان میں خانہ جنگی دیکھ رہا ہوں ،77وزرا ہیں لوگوں کے پاس دینے کو بل کے پیسے بھی نہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ محسن نقوی کی فکر نہ کریں یہ ہاتھ کی چھڑی جیب کی گھڑی ہے، ایک ہی گیم ہے عمران خان کو مائنس کیا جائے،آنے والا الیکشن ون وے الیکشن ہے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ چور ہے ڈاکو ہے،میری گرفتاری ہوئی تو میں خوش ہوں جیل میری سسرال ہے۔