پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ خدشہ تھا یہ سب ہوگا ، گرفتاریاں ہوں گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا کہ میں نے اسی لیے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، اب جو صورتِ حال پیدا ہوئی ہے اس سے لڑنا ہوگا کیونکہ مزید گرفتاریاں بھی ہوں گی، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔
"پاور میں غلط آدمیوں کی چھترول کیا کرتا تھا۔۔۔۔ پکڑ دھکڑ ہو رہی ہے یہ تو ہونا ہی تھا، مجھے پتہ تھا یہ ہونا ہے، ابھی مزید گرفتاریاں ہوں گی، ابھی پارٹی شروع ہوئی ہے۔" بریگیڈیئر اعجاز شاہ کی خصوصی گفتگو #DunyaNews pic.twitter.com/oMMxDTMSRk
— Dunya News (@DunyaNews) January 25, 2023









