بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آسٹریلیا کے خلاف تاریخی جیت کو ایک آغاز قرار دے دیا

لاہور(نیوز ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی تاریخی ون ڈے سیریز جیت کو “صرف ایک آغاز” قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کی زیرقیادت ٹیم نے ہفتے کے روز سیریز 2-1 سے جیت لی کیونکہ آخری ون ڈے میں باؤلرز کا غلبہ رہا

اور مہمانوں کو صرف 210 تک محدود کر دیا۔ناقابل تسخیر مجموعہ کے تعاقب میں بابر اعظم اور ان فارم امام الحق نے ہلکی پھلکی اننگز کھیلی اور 73 گیندیں باقی رہ کر میچ جیت لیا۔وسیم نے ٹویٹر پر پاکستانی ٹیم کو 20 سال کے طویل وقفے کے بعد آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنے پر مبارکباد دی۔محمد وسیم نے لکھا کہ ٹیم کی زبردست کوشش، پوری ٹیم پر فخر ہے،

شاباش، بابر اور ثقلین یہ تو شروعات ہے۔پاکستان زندہ باد۔پاکستان اورآسٹریلیاکے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ بروز منگل کھیلا جائے گا۔