لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چودھری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کی صدارت سے فارغ ہو گئے، جنرل کونسل اجلاس میں پرویز الٰہی کو بلامقابلہ صدر منتخب کرلیاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ق کی جنرل کونسل کا اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں پنجاب، کے پی، بلوچستان، سندھ کے پارٹی عہدیدار اور رہنما شریک ہوئے ،پرویز الٰہی کو 5 سال کیلئے بلامقابلہ صدر منتخب کر لیاگیا،چودھری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کی صدارت سے فارغ ہو گئے، طارق بشیر چیمہ بھی پارٹی عہدے سے فارغ ہو گئے۔
جنرل کونسل اجلاس میں چودھری وجاہت حسین مسلم لیگ (ق)پنجاب کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے،کامل علی آغا کو پنجاب کا جنرل سیکرٹری منتخب کرلیاگیا۔









