بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تھائی لینڈ کی پاکستان کو ڈی ہائیڈریشن فوڈ پراسیسنگ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں جوائنٹ ایڈونچر کی پیشکش

  ملتان (مقبول حسین)پاکستان میں تعینات تھائی لینڈ کے سفیر چکرڈ کراچیونگ نے ایوان تجارت و صنعت ملتان کادورہ کیا جہاں انہوں نے ڈی ہائیڈریشن فوڈ پراسیسنگ ٹیکنالوجی سیاحت کے شعبہ میں جوائنٹ ایڈونچر کی پیش کش کی اور ایوان تجارت و صنعت ملتان کی سفارش پر کاروباری افراد کو 48گھنٹے میں ویزے کے اجراء کی یقین دہانی کرادی ۔
تھائی لینڈ کے سفیر نےاپنی اہلیہ اور فرسٹ سیکرٹری کے ہمراہ ایوان تجارت و صنعت ملتان کا دورہ کیا اس موقع پر ایوان کی مجلس عاملہ کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین تجارت کے فروغ کے خواہاں ہیں اور اس سلسلہ میں پاکستانی بزنس مین کو تھائی لینڈ سے تجارت کی غرض سے سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تھائی لینڈ پارلیمنٹ کا 4فروری کو اجلاس منعقد ہورہا ہے جہاں اس حوالے سے سفارشات دیں جائیں گیں کہ پاکستانی بزنس کمیونٹی کو کاروباری سہولیات دی جائیں انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ کی پاکستان میں موجود ایمبیسی تھائی لینڈ جانیوالے پاکستانی کاروباری وفود کو بھرپورسپورٹ دینے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ سبزیوں پھلوں کو ڈرائی کرنے کے لیے ڈی ہائیڈریشن وفوڈ پراسیسنگ ٹیکنالوجی کی پاکستان میں ٹرانسفر اور تربیت ومعاونت کے لیے تیار ہیں اور پیش کش کرتے ہیں کہ ان شعبہ جات میں باہمی تعاون آگے بڑھائیں انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت کے شعبہ میں بھی جوائنٹ ایڈونچر کے لیے تیار ہیں اور اس سلسلہ میں خیبر پختونخواہ میں تھائی لینڈ نے سیاحتی پولیس نظام لانچ کردیا ہے ملتان شہر تاریخی اور قدیمی ثقافتی ورثہ رکھتا ہے اس سلسلہ میں باہمی تعاون کو فروغ دے کر سیاحت کے شعبہ میں بھی آگے بڑھا جاسکتا ہے تھائی لینڈ کے ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں پاکستانی طلباء تعلیم۔حاصل کررہے ہیں ہم اس سلسلہ میں مزید فروغ تعلیم کے لیے پاکستانی طلباء کو دعوت دیتے ہیں جبکہ جلد ہی ای ویزاء سسٹم کا بھی آغاز کیا جارہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانزٹ ویزاء کے لیے بھی تھائی وزارت خارجہ سے رجوع کیا جارہا ہے ۔
قبل ازیں صدر ایوان میاں راشد اقبال نے خطہ کی ٹقافت مصنوعات کواپنے خطاب میں اجاگر کرتے ہوئے لائیو اسٹاک انڈسٹری میں تھائی کمپنیوں کاروباری افراد کو جوائنٹ ایڈونچر کی دعوت دی انہوں نے اس سلسلہ میں ملتان ایوان تجارت و صنعت اور بنکاک ایوان تجارت و صنعت کے مابین الحاق و تعاون کی درخواست کی۔
انہوں نے بنکاک اور ملتان کو سسٹر سٹی ڈکلیئرکرنے کے لیے تھائی سفیر سے کاوشوں کا مطالبہ کیا تقریب میں سینئرنائب صدر ایوان ندیم احمد شیخ نے مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ سابق صدر ایوان میاں فضل الہی شیخ نے مہمان خصوصی کو ایوان کا نشان پیش کیا اور دونوں جانب سے تحائف کا تبادلہ بھی ہوا تقریب میں نائب صدر شیخ محمد عاصم سعید ،کنوینئر وومن ونگ مسز رومانہ تنویر شیخ ،صالحہ حسن ،سید افتخار علی شاہ ،خواجہ محمد فاروق ،سہیل طفیل ،نوید اقبال چغتائی ،سید ثاقب علی شاہ ،عدنان چغتائی ،دائود الہی ،شیخ فہیم ستار،محمد شفیق اور دیگر نے شرکت کی۔