بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انسداد دہشت گردی عدالت نے موسیٰ الہٰی کی ضمانت منظورکرلی

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جھگڑے کے مقدمے میں مسلم لیگ ق کے رہنما موسیٰ الہٰی کی ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چودھری شجاعت کے بھائی چودھری وجاہت کے صاحبزادے موسیٰ الہٰی کی 2 فروری تک عبوری ضمانت منظورکی۔
عدالت نے اغوا کی کال کے مقدمے میں درخواست واپس کردی، عدالت نے موسیٰ الہٰی کے وکیل سےکہا کہ لاہور کے مقدمےکی بات نہ کریں وہ مقدمہ ہماری حدود میں نہیں آتا۔