بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت کا لال حویلی خالی کروانے کا فیصلہ، رینجرز، پولیس ، ایف آئی اے سے مدد طلب

متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی کوخالی کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اوران کے بھائی نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی ملکیت لال حویلی اور اس سے ملحقہ سات اراضی یونٹس پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے ۔
ادارے کی جانب سے شیخ رشید اور ان کے بھائی کو متعدد بار نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں لیکن ان کی جانب سے کوئی ریکارڈ پیش نہیں کیاگیا جس کے بعد ادارے نے لال حویلی اور اس سے ملحقہ سات املاک کا قبضہ واپس لینے کا فیصلہ کیاہے ۔