بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرویز الٰہی کی مبینہ آڈیو لیک، پنجاب اسمبلی توڑنے کا ذمہ دار فواد چودھری کو قرار دےدیا

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ایک مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ ہلکے پھلکے انداز” میں فوادچودھری کی گرفتاری میں تاخیر کا شکوہ کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل پرویز الہٰی کی یہ مبینہ آڈیو ایک فون کال پر مبنی ہے جس میں وہ پنجابی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فواد چوہدری کو بہت تاخیر سے گرفتار کیا گیا ہے ، اگر انہیں مہینہ پہلے گرفتار کیا گیا ہوتا تو اسمبلیاں بچ جاتیں۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا ہمارے اوپر زور ڈالا ہوا ہے، اس موٹے کو پکڑو۔
پرویز الہٰی نے اپنی گفتگو کے دوران پنجابی زبان کی سب سے زیادہ دی جانے والی وہ دو گالیاں بھی دیں جو دوستوں کی محفل میں اکثر تکیہ کلام کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں۔