بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیاستدان آپس میں برداشت اورحوصلہ پیدا کریں،فواد چوہدری کی گرفتاری کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے،ناہید خان

اسلام آباد(ممتاز نیوز)بے نظیر بھٹوکی پولیٹیکل سیکریٹری وپاکستان پیپلزپارٹی (ورکرز) کی رہنما ناہید خان نے سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اورکہاکہ ملک اورعوام کی بقاء کے لئے انتقامی سیاست کاخاتمہ کیاجائے،سیاستدان آپس میں برداشت اورحوصلہ پیدا کریں،آج مہنگائی اپنے عروج پرہے،عوام بے روزگارہے،خدارا سب مل کر اس ملک کاسوچیں،جس کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لینے کے قابل ہیں۔

بے نظیر بھٹوکی پولیٹیکل سیکریٹری وپاکستان پیپلزپارٹی (ورکرز) کی رہنما ناہید خان نے اپنے اہم بیان میں کہاکہ ہم سب کومل کر اب انتقامی کارروائیاں بند کردینی چاہیں،اورخدارا اس ملک،اوراس ملک کی عوام کی بہتری کے لئے ایک مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیاجائے،آج ملک جن حالات سے دوچار ہے اس کے پیش نظر فورا اہم اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے،جن سے اس ملک کی عوام کی بہتری ہو،غریب عوام کوسہولیات میسر آئیں،مہربانی کرکے ان انتقامی کارروائیوں کاسلسلہ اورایک دوسرے کے خلاف چور چورکے نعرے لگانابند کریں،اگرکچھ کرناہے توملک کے لئے کچھ کریں،اب عوام کی بس ہوچکی ہے،سیاستدان اورادارے ملک کوجتنا نقصان پہنچاسکتے تھے پہنچادیا،ورنہ اس ملک میں بسنے والی عوام ہمیں کبھی معاف نہیں کریگی،مہنگائی اورڈالر عروج پرہے،انڈسٹریاں بند ہورہی ہیں،عوام بے روزگا رہورہی ہے،ان تمام مسائل کوومدنظررکھتے ہوئے ہمیں چاہیے کہ ایک قوم بن کرسوچیں،فواد چوہدری کی گرفتاری کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہوگی،ہمیں اس ملک اوراپنی عوام کی بقاء کے لئے برداشت کی عادت ڈالناہوگی۔