بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کچھ لوگوں نے عہدوں کی حوس میں ظہور الٰہی کے سیاسی نظریے سے غداری کی ،چودھری سالک

لاہور:پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنماو وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ نہایت افسوس اور دکھ کا مقام ہے کہ چوہدری شجاعت حسین جنہوں نے چودھری ظہور الٰہی شہید کی سیاسی میراث کو زندہ رکھا، آگے بڑھایا اور خاندان کو اکٹھے رکھنے کیلئے قربانیاں دیں؛ اُنہیں انکے اپنے چھوٹے بھائی نے اپنی خود غرض سیاست کا نشانہ بناتے ہوئے غیر آئینی طور پر پارٹی کی صدارت سے ہٹانے اور خود کو کٹھ پتلی صدر بنانے کی ناکام کوشش کی ہے.حلقہ کی عوام جانتی ہے کہ چوہدری ظہور الٰہی شہید اور چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ اپنی دی ہوئی زبان کا مان رکھا ہے لیکن کچھ لوگوں نے اپنی ذاتی خواہشات ،انا ،لالچ اور عہدوں کی حوس میں خاندان کی ساکھ، روایت اور شہید ظہور الٰہی کے سیاسی نظریے سے غداری کی ہے۔