لاہور(ممتازنیوز) پنجاب کی 8 رکنی نگراں کابینہ کو سرکاری گاڑیاں پہنچادی گئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق نگراں پنجاب کابینہ کے 2 ممبران نے سرکاری گاڑیاں نہیں لی ہیں۔
نگراں حکومت وزیر ایس ایم تنویر اور ابراہیم حسن مراد نے سرکاری گاڑیاں واپس بھجوائیں۔
گزشتہ روز نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کے نامزد کردہ 11 میں سے 8 نگراں وزراء نے گورنر ہاؤس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔
حلف اٹھانے والوں میں ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، ابراہیم مراد، بلال افضل، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، سید اظفر علی ناصر اورعامر میر شامل تھے۔
پنجاب کی نگراں کابینہ کو سرکاری گاڑیاں پہنچادی گئیں








