بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قائد مریم نوازکا آج لاہور پہنچنے پرعوام والہانہ استقبال کریں گے ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ممتازنیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف آج ہفتہ کی سہ پہر تین بجے دبئی سے لاہور پہنچ رہی ہیں۔ پارٹی رہنما ، کارکنا ن اور عوام مریم نواز کا انتہائی جذبہ اور خوشی سے استقبال کریں گے ۔ ہفتہ کو مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی اور مسلم ن کی نائب صدر مریم نواز آج دبئی سے لاہور پہنچیں گی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی آمد پر عوام ان کا والہانہ استقبال کریں گے ۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہےکہ مریم نواز وطن واپس پہنچ کر پارٹی کی تنظیم نو کا آغاز کریں گی اور ملک بھر میں ورکرز اور عوام سے رابطہ مہم بھی شروع کی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے اپنے ٹویٹ میں خوش۔آمدید۔ امید _سحر کا ہیش ٹیگ بھی شیئر کیا۔