رہنما مسلم لیگ ن سابق سینیٹر پرویزرشیدکوروناوائرس کاشکارہوگئے۔
پرویزرشید نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کوآئسولیٹ کرلیا۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے18نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 11مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اتوار کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار675کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے18ٹیسٹ مثبت آئے اور اس دوران کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.39 فیصد رہی۔
لیگی رہنما پرویزرشید کورونا وائرس کاشکار ،خود کوآئسولیٹ کرلیا








