لاہور(ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان سے گرفتار رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد چوہدری نے زمان پارک میں ملاقات کی۔
تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ فواد چوہدری کے ساتھ ہونے والا غیرقانونی اورناروا سلوک قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ فواد کی فیملی سے ملاقات نہ ہونے دینا قابل مذمت ہے، فواد چوہدری اور ان کے خاندان نے مشکل وقت میں بہادری کا مظاہرہ کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد پولیس نے الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور اب وہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔
عمران خان سے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا کی ملاقات








