بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر مملکت کا ایف بی آر کو لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنےکا حکم

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ملتان میں لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنےکا حکم دے دیا۔
صدر مملکت نے وفاقی ٹیکس محتسب کی جانب سے لائبریری کو 1لاکھ 98 ہزارکی ٹیکس کٹوتی واپسی کا حکم برقرار رکھا ہے اور ایف بی آر کی درخواست مسترد کردی ہے۔
صدر مملکت نے حکم دیا ہےکہ ایف بی آرملتان میں برطانوی دورکی لائبریری کو ٹیکس استثنیٰ کا سرٹیفکیٹ جاری کرے۔
صدر مملکت کا کہنا ہےکہ لائبریری شہریوں کو 20 روپےکی معمولی قیمت پرکتب بینی کی سہولت دے رہی ہے، لائبریری کے خرچے عطیات اور وقف شدہ رقم کے منافع سے پورےکیے جاتے ہیں، بینک کے پاس رکھے ہوئے ڈیپازٹس لائبریری کی بقاء کا ایک بنیادی ذریعہ ہیں۔